انعام الرحمن
ڈائریکٹر
جناب انعام الرحمن نے سیان لمیٹڈ بورڈ مارچ 2017 میں جوائن کیا۔ جناب انعام صاحب بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر داؤد ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ میں دسمبر 2016 میں تعینات ہوئے۔ اس کے قبل وہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی لمیٹڈ، تھر پاور کمپنی لمیٹڈ، حب پاور کمپنی لمیٹڈ اور لاریب انرجی لمیٹڈ کے بورڈز میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پچھلے سات سال سے، وہ بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر داؤد لارنس پور لمیٹڈ اور ٹیناگا جنریسی لمیٹڈ میں تعینات رہے۔ انہوں نے گروپ کے لیے قابل تجدید توانائی کا پروگرام ریون انرجی لمیٹڈ کے نام سے قائم کیا۔
وہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں 2004 اور 2009 میں فیکلٹی سے منسلک رہے۔ انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے ایم بی اے اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ کیا ہے۔ ان کا جذبہ ہے کہ دنیا میں تمام توانائی کو قابل تجدید اور مفت بنایا جائے۔

