
حسن رضا الرحیم۔
چیئرمین
جناب رحیم صاحب ایک قابل پروفیشنل ہیں جو 30 سال سے زیادہ کا قومی اور بین الاقوامی بینکنگ اور فنانس سروسز انڈسٹری کی فیلڈ کاتجربہ رکھتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر، داؤد ہرکولیس گروپ کے چیئرمین آفس کے انچارج کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جو کہ پاکستان کے سب سے بڑے کاروباری گروپوں میں سے ایک ہے جس کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ سرمایہ کاری 3.5 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ حالیہ دنوں میں داؤد ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ (فلیگ شپ سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اور داؤد لارینس پور لمیٹڈ (قابل تجدید توانائی کی سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی) میں بطور ڈائریکٹر بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
وہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں بھی کئی سینئر عہدوں پر فائز رہے ہیں، جن کا نئے کاروباری اقدامات کے نفاذ اور کلائنٹ کوریج پلیٹ فارمز کے قیام میں اہم کردار رہا ہے۔ جے پی مورگن میں انہوں نے گلوبل کارپوریٹ بینک بحرین، قطر اور سعودی عرب میں قائم کی اور اس کی سربراہی کی، اس سے پہلے وہ بطور سینئر کنٹری آفیسر جے پی مورگن پاکستان میں تعینات تھے اور ریجنل کارپوریٹ فنانس ٹیم کا حصہ بھی رہے جو کہ سنگاپور میں قائم تھی۔ انہوں نے ایم اینڈ اے اور نجکاری کی 5 ارب ڈالرکی ٹرانزیکشن، ٹیلی کام، ائر لائن، آئل اینڈ گیس اور پیٹروکیمیکل کی صنعتوں کے لیے دوارب ڈالر کے حکومتی قرضے کونہ صرف حاصل کیا بلکہ اپنی قیادت سے انجام تک پہنچایا۔
اس سے قبل جناب رحیم صاحب نے مشرق بینک پی ایس سی ، اے این زیڈ گرنڈ لیز بینک پی ایل سی، اور ایکزن کیمیکل پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ زیورچ، سنگاپور، بحرین اور دبئی میں بھی تعینات رہے اور انہوں نے اپنی سند یونیورسٹی آف ڈیلاویئر امریکہ سے حاصل کی۔
