کلثوم داؤد
ڈائریکٹر
مسز کلثوم داؤد، داؤد فاؤنڈیشن کے بورڈ میں بطور ٹرسٹی ہیں، جو کہ داؤد گروپ کی ایک رفاہی تنظیم ہے۔ مسز داؤد فیملی ویلفیئر کوآپریٹو سوسائٹی کی بھی ٹرسٹی ہیں، جو کہ غریب پاکستانی نوجوان خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے اوروہ ممبر ڈی آئی ایل بھی ہیں جو پاکستان میں خواندگی کے لیے کام کرتی ہے۔
مسز داؤد اپنی سماجی اور شہری ذمہ داریوں کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہیں۔ وہ ہیلتھ کیئر، تعلیم اور معاشی ترقی کے لیے مختلف خیراتی اداروں کی سپورٹ کر چکی ہیں, وہ SOS کی ممبر بھی ہیں جو ایک خیراتی ادارہ ہے جو یتیم بچوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتا ہے، اس کے ساتھ وہ ڈیپلیکس اسمائل آگین فائونڈیشن کی ممبر ہیں یہ بھی ایک خیراتی ادارہ ہے جو جلنے سے متاثرہ افراد کی مدد کرتا ہے۔
انہوں نے دوسرے خیراتی اداروں جس میں کیئر (ترقی، بحالی اور تعلیم کے لیے تعاون)، لاہور ہسپتال ویلفیئر سوسائٹی، ذہنی معذور بچوں کی بہبود کے لیے پاکستان سوسائٹی اور آل پاکستان وومنز ایسوسی ایشن کو بھی سپورٹ کیا ۔ مسز داؤد نے بطور صدرویمن والینٹیر سروس میں رضاکارانہ خدمات اور پنجاب وومنز سوئمنگ ایسوسی ایشن میں (2000۔2005) تک خدمات انجام دیں۔
انہوں نے دنیا کے معروف بزنس اسکولوں، انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ برائے مینجمنٹ ڈیولپمنٹ (IMD) سوئٹزرلینڈ میں 2004 سے 2005 اور انسٹیٹیوٹ یورپین ڈی ایڈمنسٹریشن ڈیس افیئرز (INSEAD) میں 2007 میں خاندانی کاروبار کے کورس میں شرکت کی۔ وہ باقاعدگی سے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کرتی ہیں۔
300-101 400-101 300-320 300-070 300-206 200-310 300-135 300-208 810-403 400-050 640-916 642-997 300-209 400-201 200-355 352-001 642-999 350-080 MB2-712 400-051 C2150-606 1Z0-434 1Z0-146 C2090-919 C9560-655 642-64 100-101 CQE CSSLP 200-125 210-060 210-065 210-260 220-801 220-802 220-901 220-902 2V0-620 2V0-621 2V0-621D 300-075 300-115 AWS-SYSOPS 640-692 640-911 1Z0-144 1z0-434 1Z0-803 1Z0-804 000-089 000-105 70-246 70-270 70-346 70-347 70-410