کامران نشاط
ڈائریکٹر
کامران نشاط نے 2014 میں سیان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو جوائن کیا۔ انہوں نے براؤگین پرائیویٹ لمیٹڈ، اپولو فارما لمیٹڈ اور اے بی ایل ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ میں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے 1984 میں الغازی ٹریکٹرز سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اور معروف اداروں کے مختلف شعبوں مثلاً آٹوموٹیوہ، ٹیکسٹائل، چمڑہ، ڈسٹری بیوشن اور مشاورت سمیت اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ اب وہ ملر اینڈ فپز پاکستان میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اور مینجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں جو کہ ملک کی سب سے بڑی اور سب سے پرانی کراس انڈسٹری مارکیٹ ایکسپینشن سروس پروائڈر ہے۔ کمپنی کی ٹاپ لائن 60 ارب پاکستانی روپوں سے تجاوز کر گئی ہے اور جس کا بنیادی مقصد پارٹنر تنظیموں کو فعال اور قائم کرناہے اور پاکستان کے کلیدی کاروباری شعبوں میں ان کی مارکیٹ حصص بڑھانے بشمول فارما، ایف ایم سی جی، ہیلتھ کیئر اور ٹیلی مواصلات شامل ہیں۔
وہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی اور چیئرمین برائے فنانس اور ٹیکسیشن سب کمیٹی بھی ہیں، اس کے علاوہ ممبرامریکن بزنس کونسل آف پاکستان کی سب کمیٹی، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی (ICAP-South) اور کراچی چیپٹر کے وائس پریزیڈنٹ، انفارمیشن سسٹمز آڈٹ اور کنٹرول ایسوسی ایشن کے ممبر ہیں۔

