فیصل ندیم مانگروریا
چیف فنانشل آفیسر
جناب فیصل پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (پی آئی سی جی) کی طرف سے ایک سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے فیلو ممبر بھی ہیں۔ انہوں نے اپنا چارٹرڈمینجمنٹ اکاؤنٹنسی (سی ایم اے) کا امتحان چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس سی آئی ایم اے( یو کے) سے پاس کیا ہے۔ انہوں نے اپنی آرٹیکل شپ ارنیسٹ اینڈ ینگ انٹرنیشنل (ای وائی) سے مکمل کی اور اُن کے پاس معروف مالیاتی اداروں میں ایگزیکٹو کیڈر کا پیشہ وارانہ تجربہ ہے، جہاں وہ بنیادی فنانس، رسک مینجمنٹ اور انٹرنل آڈٹ کے معاملات میں شامل تھے۔
اس وقت وہ سیان لمیٹڈ اور پیبلز پرائیویٹ لمیٹڈ میں بورڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔
سیان جوائن کرنے سے پہلے، انہوں نے اے بی ایل ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ میں بطور چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جو کہ الائیڈ بینک لمیٹڈ کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔

