شفیق احمد
ڈائریکٹر
جناب شفیق احمد صاحب نے داؤد گروپ میں 2007 میں شمولیت اختیار کی اور مختلف اعلیٰ عہدوں بشمول چیف ایگزیکٹو آفیسر آف داؤد لارنس پور لمیٹڈ اور تیناگا جنریسی لمیٹڈ کے لیے خدمات انجام دیں اور اس وقت وہ چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکریٹری کے طور پر ہولڈنگ کمپنی کی سطح پر گروپ کارپوریٹ معاملات کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔ وہ داؤد لارنس پور لمیٹڈ، تیناگا جنریسی لمیٹڈ اور ریون لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپریل 2011 سے اپریل 2014 کے درمیان سیان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی خدمات انجام دیں۔ داؤد گروپ جوائن کرنے سے پہلے، انہوں نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے اعلیٰ عہدے پر کام کیا اورارنیسٹ اینڈ ینگ فارڈ رہوڈز سدات حیدر اینڈ کمپنی ، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس میں بھی 9 سال تک منسلک رہے۔ ٹیکسٹائل، توانائی اور اکاؤنٹنگ میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کا کیریئر ان شعبوں کے رہنمائوں اور پائنیرز کے ساتھ گزشتہ 20 سال سے منسلک رہے ہیں۔ وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے ممبر ہیں اور کراچی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری بھی رکھتے ہیں۔ جناب شفیق صاحب پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کی طرف سے ایک سند یافتہ ڈائریکٹربھی ہیں۔

